لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے ٹاک شومیں بوٹ دکھانے پروفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لئے دائردرخواست کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزارامن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نے دلائل دتے ہوئے کہامعاملہ حساس اورقومی نوعیت کا ہے ، جلد سماعت کی جائے ،فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی۔فیصل واڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثراوراپنے حلف سے غداری کے مترادف ہے ،اینکرپرسن کا کردار بھی مشکوک ہے ،جوڈیشل کمیشن مقرر کر کے سازش کی مکمل انکوائری کرائی اورفیصل واڈا کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قراریاجائے ۔