فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور جائیداد ضبطگی سمیت دیگر سزاؤں کا حکم سنایا ہے۔ مظفر گڑھ کے عامر ،ڈیرہ غازی خان کے شاہ نواز اور شجاع آباد کے ولید احمد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں پانچ پا نچ سال قید اور جائیداد ضبطگی ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں عا مر اور ولید کو تین تین سال قید اور پچا س پچاس ہزار رو پے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔