فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ملتان سے لاہور جانے کے دوران سمندری انٹر چینج پر مزدا کی ٹکر سے پاکستان پیپلز پا رٹی کے رکن قومی اسمبلی شدید زخمی ہو گئے ، الائیڈ ہسپتال میں ڈا کٹر انکی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید عا مر جیوا ضروری کام کے سلسلہ میں اپنی کار میں سوار ہو کر ملتان سے لاہو ر جا رہے تھے کہ سمندری انٹر چینج پر تیز رفتار مزدا انکی کار کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے انکے سینے ، چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آ ئیں، انہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔