لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور میں فیض فیسٹیول کا آج آخری روز ہوگا جہاں ادبی ثقافتی نشستیں منعقد کی جائے گی گزشتہ روز معروف اداکار احسن خان ،اصغر ندیم سید ،اور سیمی راحیل نے ’’نور کی لہر ‘‘ نشست میں حصہ لیا جبکہ نمرہ بچہ اور سرمد کھوسٹ نے ’’ مین تینوں فیر ملاں گا‘‘ کے نام سے منسوب نشست میں حصہ لیا جبکہ دیگر فنکاروں نے رقص ، ادب ، کلچر فلم تھیٹر کے حوالے سے حصہ لیا جبکہ فیسٹیول کے پہلے روز ادبی نمائش، معروف علی سیٹھی کی گلوکاری اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو ڈرامے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔ ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے پہلے روز سے خوب استفادہ کیا۔