ملتان (سپیشل رپورٹر) معروف صنعتکار و سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل شمع بناسپتی شیخ احسن رشید نے روزنامہ 92 نیوز کو بہترین اور کامیاب تفریحی پروگرام ’’ فیملی میوزیکل گالا ‘‘ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پر آشوب دور میں تفریح کے مواقع تقریبا ناپید ہو چکے ہیں، ایسے روزنامہ 92 نیوز کی طرف سے فیملیز کیلئے بہترین تفریح کا سامان کرنا خوش آئند بات ہے اور اس سلسلے کو جاری رہنا چاہئے ، اس حوالے سے میں اور میرا ادارہ روزنامہ 92 نیوز ملتان کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت موجود ہوگا۔