فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کے کینال روڈ پر واقع پارک میں بندر نے شہری سے موبائل فون چھین لیا اوراسکے ساتھ کھیلتا رہا ۔ پارک میں سیر کیلئے آ نے والا ثقلین پنجر میں بند بندر کے ساتھ سیلفی بنانے لگا تو بندر نے قریب آ نے پر اس سے موبائل فون چھین لیا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگااورکوشش کے باوجود واپس نہ کیا۔بعدازاں ثقلین نے انتظا میہ سے رابطہ کرکے موبائل واپس حاصل کیا۔