لاہور(سپیشل رپورٹر) فیکٹری ایریا میں تہرے قتل اور ملزم کے پولیس مقابلے میں مارے جانے کے حوالے سے پولیس نے وقوعہ کے دو مختلف مقدمات درج کرلئے ، پولیس نے ملزم مقصود کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اسکے بھائی شاہد، ہمشیرہ نسرین اور بھانجی کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردیں، پہلا مقدمہ مقتولہ نسرین کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ، گزشتہ روز ایک ہی گھر کے چار افراد کی ہلاکت سے علاقہ میں سوگ کی فضا قائم رہی ، سارا دن مقامی افراد اسی موضوع پر چہ مگوئیاں کرتے رہے ، ایس ایچ او فیکٹری ایریا عتیق ڈوگر سمیت پانچ پولیس اہلکار اور ملزم کے دو رشتہ دار تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے زخمیوں کے آپریشن کرکے انکے جسموں سے گولیاں نکال دی گئی ہیں ۔