لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)فیکٹری ایریا تھا نے میں مدعی کو خوش کر نے کیلئے شہر ی کو تشدد کا نشا نہ بنا دیا ۔پو لیس گردی پر تشدد کا شکار حاجی عدالت و دیگر افراد نے را ت گئے فیروزپور روڈ بلاک کر کے ٹا ئر جلا ئے گئے ۔شہر ی نے الزام عا ئد کیا کہ مجھے مدعی کے سامنے تھانے میں تشدد کیا گیا۔مظاہرین کی ایس پی کینٹ آپریشنز اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا کے خلاف نعرے بازی کی احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہو ا ٹریفک پولیس کے ساتھ مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہو ئے جس پر ایس پی کینٹ کی جا نب سے انصا ف کی یقین دہا نی پر مظا ہر ین منتشر ہو گئے ۔