لاہور(نیوز رپورٹر)ایف آئی اے کرائم سرکل کا سب ڈویژن بلال کالونی میں چھاپہ، ایک فیکٹری کے باہر لگائے گے ٹرانسفارمر کے متعلق ایکسین، ایس ڈی او اور دیگر حکام سے ٹرانسفارمر کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی ہے اور ا سکی دستاویزات بھی طلب کر لی گئی ہیں اور رپورٹ کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو شکایت ملی کہ سب ڈویژن بلال کالونی میں ایک فیکٹری کے باہرمنظور شدہ میگا واٹ سے زیادہ ٹرانسفارمر لگایا گیا ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر جا کر ٹرانسفارمر کا جائزہ لیا اور ا س کے متعلق سب ڈویژن کے متعلقہ عملے سے دستاویزات اور رپورٹ مانگ لی ہے جس کے بعد باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔