لاہور ، فیصل آباد (سپیشل رپورٹر، صباح نیوز ) فیصل آباد میں آگ لگنے سے کمسن بچی سمیت 3 افرادجھلس کرجاں بحق ہوگئے ، معمر شخص سمیت4بری طرح جھلس گئے ، ایک کی حالت تشویشناک ہے ، نواحی گائوں 230 گ ب میں کمرے میں آگ جلاکر چارپائی پرسونے والا75سالہ سعدجھلس کرجاں بحق ہوگیا، چک 220گ ب میں اصغرعلی،ہیٹرسے بسترپرلگنے والی آگ سے جھلس کرجاں بحق ہوگیا ، چک256ج ب میں کمرے میں انگیٹھی جلاکرسونے والا100سالہ محمدعلی جھلسنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات سے متعدد افراد جھلس گئے اور لاکھوں مالیت کی اشیا جل کر خاکستر ہوگئی ، ریلوے ہیڈ کوارٹر کے قریب بوہر والا چوک کے قریب ایک گھر میں سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ، چھ سالہ زکریا، پندرہ سالہ سائرہ، ساٹھ سالہ بگا، چالیس سالہ خورشید بی بی اور تیس سالہ صادق جھلس گئے ، خورشید بی بی کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے ، باقیوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، شاد باغ میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی اشیا جل کر راکھ بن گئی ،کوٹ خواجہ سعید میں لکڑی کے ٹال میں بھڑک اٹھی، بادامی باغ کے علاقے کھوکھر چوک میں آٹو رکشہ میں آگ لگ گئی ۔