الخلیل (صباح نیوز،نیٹ نیوز) اسرائیل نے 21 فلسطینی گرفتار کر لئے عرب لیگ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنا جنگی جرم ہے ۔ صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارہ میں زیتون کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے ،ترکی نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں اہم مقامات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کردار لائق تحسین ہے ، انتہا پسند یہودی ربی ایہودا گلیک دھاوے کے دوران زخمی ہو گیا۔