لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے 400ہجویری پناہ گاہیں بنانے کااعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران نیازی میری رہائشگاہ کو پنا گاہ بنا کر انتقامی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔ عمران نیازی اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں اورانتقام کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، پناہ گاہ بنانے کا آئیڈیا اچھا ہے لیکن لوگوں کے گھروں پر قبضہ کی تو اسلام بھی اجازت نہیں دیتا۔لندن میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران نیازی میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور اسی لئے میرے گھرکو عدالتی حکم امتناع کے باوجود پناہ گاہ بنانے کی کوشش کی گئی،حکومت کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، اس میں کامیاب ہو کر چار سو ہسپتالوں میں ہجویری پناہ گاہیں بنائو ں گا،یتیموں کے لئے 2004 سے ادارہ بنایا ہوا ہے جس میں سے کئی بچے اب برسرروزگارہیں، ہجویری ٹرسٹ اور فائونڈیشن کے ذریعے بہت سے فلاحی کام کئے جا رہے ہیں جن کی کبھی تشہیر نہیں کی۔