فیصل آباد، اسلام آباد، اوچ شریف، نارووال (صباح نیوز، نامہ نگار، نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے پنجاب میں ق لیگ کے کندھے کے بغیر تبدیلی چاہتے ہیں ،چودھری برادران کے خلاف نیب کی کارروائی نخرے روکنے کے لئے شروع کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ صحت عمران نیازی نے 2سال میں ہر شعبے کی طرح شعبہ صحت کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ، احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پروفاقی حکومت کو سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا جبکہ خود پی ٹی آئی کی اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں، ٹویٹ میں انہوں نے کہا کنفیوژڈ حکومت 10 ماہ فیصلہ نہ کر سکی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، شاہد خاقان عباسی سے ۔سینٹر چودھری جعفر اقبال گجر کی قیادت میں عشرت اشرف چودھری اور زیب جعفر کی ملاقات کی ، شاہد خاقان عباسی نے کہانیب نیازی گٹھ جوڑ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بد ترین مثال ہے ۔