کراچی (سپورٹس ڈیسک)دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر سائمن ٹوفل، سابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر کرٹلے امبروز،کمنٹریٹر بیری ولکسن نے یاسین آباد میں واقع عمیر ثنا فائونڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلے سیمیا کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا،کرکٹرز نے ڈے کیئر سینٹر میں زیر علاج بچوں سے فردا فردا ملاقاتیں کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر معروف اینکرز مدیحہ نقوی ،شفاعت علی ،عمیر ثنا فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف انصاری،سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب انصاری،ڈاکٹر سید راحت حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔بعد ازاں سائمن ٹوفل نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لئے خون کا عطیہ بھی دیا۔قبل ازیں ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر ثاقب انصاری نے مہمانوں کو ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کیلئے بریفنگ دی۔