راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی غلط فہمی دور ہو چکی، ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے ، عمران خان اپنے پانچ سال پورے کرے گا ،نواز شریف اپنی بیماری کا وقت پورا کریں جو بیمار ہے ، اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ، اس کو بھی نہیں کرنی چاہئے ، ن لیگ اور پی پی پی فضل الرحمن کے ساتھ نہیں،روز بیماری بیماری کھیل رہے ہیں، ان کو جانے دیں،ایک شخص بیمار ہے ،زیادہ سیاست نہ کریں،کہیں فلم الٹی نہ ہوجائے ،سرکولر ریلوے پر 42 کلومیٹر خالی کرا لئے ، 10 کلومیٹر رہ گئے ہیں،سندھ حکومت کو کھڑا ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا مہنگائی ہے ، گڈ گورننس نہیں جس پر اب عمران خان کام کررہا ہے ، زرداری صاحب کے کیس میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم دو نئی یونیورسٹیاں بنانے جا رہے ہیں،دنیا میں سب سے مشکل کام وزارت تعلیم سے اجازت لینا ہے ،کل ریلوے کی زمین یونیورسٹی کیلئے وقف کی ۔شیخ رشید نے وقار النسا کالج میں ہاسٹل کی تعمیر کیلئے 7 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔