لاہور (سپورٹس ڈیسک) پشاور میں ریحان آفریدی اورساجد خان کے درمیان 148 رنز کی شراکت کی بدولت خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں 264 رنز بنائے ۔ جواب میں 127رنز پر بلوچستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ناردرن کی ٹیم سدرن پنجاب کیخلاف فالو آن کا شکار ہوگئی ۔306 رنز کے جواب میں ناردرن 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ذوالفقار بابر نے 4 آؤٹ کئے۔ کراچی میں355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 228 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں سندھ کے 50 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔