لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بائولر علی شفیق پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔میچ میں حریف بلے باز کو جارحانہ ردعمل پر اکسانے پر علی شفیق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔