لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس قائد اعظم ٹرافی کے دوران باؤلرز کی کارکردگی دیکھتے رہے۔ وقار یونس نے سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں فاسٹ باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وقار یونس گراؤنڈ کے گرد چکر لگاتے رہے۔