اسلام آباد (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے شوہر یاسر عزیز کو بہترین شیف کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر فی الحال سری لنکا میں ہنی مون منا رہے ہیں۔ اقراء نے اپنے بلاگ پر یاسر کی تصویر شیئر کی ہے میں وہ دونوں کھانا پکاتے نظر آرہے ہیں۔ اقراء کا کہنا ہے کہ یاسر اچھا شوہر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے شیف بھی ہیں۔