مکرمی ! مودی سرکار نے اپنی طاقت کے نشے میں مسّلمانوں کے خلاف جو شہریت بل پاس کروایا اس کے مطابق بھارت میں رہنے والے ہر مسلمان کی شہریت کو مشکوک قرار دیا جا سکتا ہے ایسی صورت میں انہیں کہا جائے گا کہ یا تو ملک چھوڑ دو ورنہ اگر بھارت میں رہنا ہے تو اپنا مذہب تبدیل کرو۔ اس قانون کے آتے ہی انڈین پولیس اور آرمی نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دیے ہیں، مسلمانوں کا کوئی گھر محفوظ نہیں یہاں تک کے مساجد کو بھی نظر آتش کیا جا رہا ہے مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی شر انگیزی نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کے قائد اعظم نے جو دو قومی نظریہ پیش کیا تھا وہ سو فیصد درست تھا وہ تمام مسلمان جنہوں نے تقسیم کے وقت ہجرت جیسی مقدس سنت کو ٹھکرا کر خوشی خوشی انڈیا میں رہنا قبول کیا تھا وہ تمام لوگ آج اپنے اْس فیصلے پر شدید ندامت اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ( مسعود قادری راولپنڈی )