لاہور (سپورٹس رپورٹر) بابراعظم کو ایکشن میں دیکھنے کا شوق شائقین کو قذافی سٹیڈیم لاہور کھینچ لایا ہے ۔ شائقینِ کرکٹ نے اپنے سٹار کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے گراونڈز کا رخ کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے قائداعظم ٹرافی کے پہلے راونڈ کے تمام وینیوز پر شائقین کے لیے داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کرچکا ہے ۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مجاہد سلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے محض بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے قذافیاسٹیڈیم کا رخ کیا ہے ۔ بابراعظم کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔