لاہور( کامرس ڈیسک) نئے سال کے موقع پر رانا شکور احمد خان ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو لاہور نے 2019 ء میں اپنے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سینئر کلرک ریاض احمد لاہور ڈویژن لاہور کو بہترین ایڈمنسٹریٹر ،طارق محمود کو ہاؤسنگ برانچ ، محمد شاہد اکاؤنٹس اور محمد حسن ٹائپسٹ کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار رانا شکور احمد نے کہا کہ قابل اور محنتی ملازمین محکمہ کوآپریٹو کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اس موقع پر ہاؤسنگ برانچ کے طارق احمد نے ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی رجسٹرار رانا شکور احمد، فضل احمد رندھا اور حارث سندھو کا شکریہ ادا کیا۔