لاہور (کلچرل رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی سکینڈ الیون کے دوسرے رائونڈ میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ڈرنگ سٹیڈیم بہالپور میں جاری میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام تک بلوچستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنائے ۔کراچی میںخیبر پختونخوا کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ میر پور آزاد جموں و کشمیر میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے میچ میں دن بھر صرف 34 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔ ناردرن کرکٹ ٹیم نے 86 رنز بنالیے۔