لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے روزعمران بٹ کی سنچری نے میچ میں بلوچستان کی پوزیشن مستحکم کردی، خیبرپختونخوا کے احمد جمال نے ایک اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بلوچستان کے 450 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنالئے ۔ بلوچستان کے عمران بٹ 137 رنز بنائے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 408 رنز ،سندھ نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالیے ہیں۔ایبٹ آباد میں چار روزہ میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے 338 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے ہیں۔