کراچی(سپورٹس ڈیسک) قائداعظم ٹرافی میں امام الحق نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی انتہائی سست رفتار اننگز کا الزام مخالف ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر دھر دیا۔ پریس کانفرنس میں کچھوے کی چال چلنے کے حوالے سے سوال پر امام الحق نے جواز پیش کرتے ہوئے سندھ ٹیم پر بائولنگ اور فیلڈنگ میں منفی حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کی صورتحال دیکھیں تو آپ کو کم رنز بننے کی وجہ سمجھ آجائے گی۔ٹیم نے پہلی اننگز میں برتری کا پوائنٹ حاصل کرنے کیلئے دفاعی فیلڈنگ سیٹ کی ۔