لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ملک کی13بڑی دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمد ممتازاعوان عالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد اشرف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیرجماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمد عمر جے یوپی کے رہنما پیر جمشید احمد نورانی تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے ) مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا رجیع اﷲ خان جمعیت اہلحدیث کے رہنما صاحبزادہ احسان الٰہی ظہیر جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ تنویر نقوی مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا یوسف احرارنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں قادیانی پیسوں سے پاکستانی فنکاروں کا لندن میں فراڈ ایوارڈ شوپر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام وپاکستان کے ازلی دشمن قادیانی بیرون ممالک پاکستان کو بدنام ،مسلمانوں کے ایمان اورمال پرڈاکہ ڈال رہے ہیں علماء نے کہاکہ قادیانیوں سے ایوارڈ اورمالی فوائد حاصل کرنے والے پاکستانی فنکار اﷲ سے توبہ کریں ورنہ کل قیامت کوحشر کے میدان میں حضورنبی کریمؐ کی شفاعت نصیب نہ ہو گی ۔