لاہور (سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکرنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے ، تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے ،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا اسلام کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے ۔ اسلام پسند و محب وطن عناصر فتنہ قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور قادیانیوں کی ناپاک سازشوں کاآئینی و قانونی مقابلہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جو کہ تمام مسلمانوں کا دینی ، ملی و قومی فرض ہے ۔