اسلام آباد(خبر نگار)سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا، انہوں نے کہا ریفرنس عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں بطور وکیل وکلا برادری کے ساتھ یکجہتی کے لئے حاضر ہوا ہوں، اس حوالے سے وکلا متحد ہیں، فاضل ججوں کے خلاف ریفرنس کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی روشنی میں دیکھنا چاہیے ،اس ریفرنس کا مقصد پرویز مشرف کے نامکمل ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، جسٹس قاضی کے فیصلے آئین کے مسلمہ اصولوں کو بلند رکھنے کے لئے کئے گئے ۔