پشاور( ذیشان کاکاخیل)قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے تمام ناکام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئی ہیں ہیں ، کوئی بھی مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کرسکا۔ذرائع کے مطابق صرف پی ٹی آئی ایک امیدوار نصیراﷲ خان پی کے 114جنوبی وزیرستان میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرکے ضمانت بچاپائے ۔ سب سے زیادہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں، دونوں جماعتوں کے 13،13امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ لے سکے ،پی ٹی آئی کے 9 ، جماعت اسلامی کے ،جمعیت علماء اسلام(ف)کے ،ن لیگ کے تمام پانچوں،قومی وطن پارٹی کے تمام تینوں،جمعیت علماء اسلام (س)اور پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے ایک ایک امیدوار کی ضمانتیں ضبط ہوگئی ہیں۔ادھرشمالی وزیر ستان کے حلقہ پی کے 113کے آزاد امیدوار وحید خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا تاہم ریٹرننگ آفیسر نے اعلان نہیں کیا ، اس حلقے میں جمعیت علماء اسلام کے حافظ عصمام الدین کامیاب ہوئے تھے ۔دوسرے نمبر پر آنے والے وحید خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔