پشاور(عارف خان) انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں لاک اپ کو خیبر پختونخوا حکومت نے جیلوں کا درجہ دینے اوراپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایک ار ب روپے سے زائد کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے تاہم باجوڑ سمیت دو اضلاع میں قیدی نہ ہونے کے باعث وہاں پر لاک اپ کی اپ گریڈیشن نہیں کی جائے گی جبکہ مستقبل میں ہر قبائلی ضلع میں دو دو سینٹرل جیلیں قائم کی جائیں گی، محکمہ جیل خانہ جات کے پاس ملازمین کی کمی کے باعث عار ضی طور پر وہاں پر کام شروع کردیا گیا۔