پشاور (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرز کو قبائلی اضلاع میں اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں،قبائلی اضلاع کو قریبی ریجن کے ڈی آئی جیز کی کمانڈ میں دے دیا گیا،انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی جانب سے سول انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا گیا ہے جسکے مطابق پشاور آر پی او مالاکنڈ ضلع با جوڑ،آر پی او مردان ضلع مہمند، سی سی پی پشاور ضلع خیبر اور ایف آر پشاور میں آرمی اور سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ ڈی آئی جی کوہاٹ اورکزئی اور ایف آر کوہاٹ، ڈی آئی جی بنوں، شمالی وزیرستان اور ایف آر بنوں و لکی مروت،جنوبی وزیرستان اور ایف آر ڈی آئی خان و ٹانک میں ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان، سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں گے ، پولیس ذرائع کے مطابق فاٹا میں پولیسنگ کے حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں اہم پیش رفت بھی متوقع ہے ،آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے ضم شدہ اضلاع کیلئے فوکل افسران مقرر کئے ،فوکل افسران ضم شدہ اضلاع میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کیساتھ مرجر کی مکمل منصوبہ بندی اور ہوم ورک کرینگے ۔