پشاور(خبرنگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر 2جولائی کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا ،آج سے عوامی نوٹس ایشو کردیا جائے گا جبکہ 30 مئی کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔ شیڈول کے مطابق (آج) 7 مئی کو ریٹرننگ آفیسرز پبلک نوٹس ایشو کریں گے ،9سے 11مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ، 12 مئی کو امیدواروں کے نام جاری کئے جائیں گے ، 18 مئی کو سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگا، اپیلوں کی سماعت کی آخری تاریخ 22مئی مقرر کی گئی ہے ، اپیلٹ ٹریبونل 27مئی کو فیصلوں کی سماعت کرے گا، 28 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29مئی تک واپس لے سکتے ہیں اور30 مئی کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔