پشاور (خبرنگار) قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے امیدواروں نے مہم شروع کردی ، ناراض ساتھیوں کو منانے کیلئے بھی جرگے تشکیل دیدئیے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے دوسری سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے یا آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کارنرز میٹنگز کا آغاز کردیا۔قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے امیدواروں نے مہم کا آغاز کردیا اور عید کے دنوں میں مہم شروع کردی ، مذکورہ اضلاع میں ناگفتہ حالات کے باعث امیدوار دن کے وقت مہم چلاتے ہیں تاہم اپنی روایات کے مطابق ہی ناراض ساتھیوں کو منانے کیلئے جرگے تشکیل دیدئیے تاکہ الیکشن میں ان کی حمایت حاصل کی جائے ۔