بیجنگ( ویب ڈیسک) قبض کا خودساختہ علاج چینی شہری کو مہنگا پڑگیا، ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے شہری کے پیٹ سے زندہ مچھلیاں نکال لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر ژیانگ جو سے تعلق رکھنے والا احمق شہری قبض کے علاج کی غرض سے زندہ مچھلیاں نگل گیا۔ 51 سالہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ اس نے دو زندہ بام مچھلیوں کو حلق سے پیٹ میں اتار لیا تھا، جسے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے نکال لیا اور وہ زندہ تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک مچھلی کی لمبائی تقریباً 20 انچ جبکہ دوسری اس سے تھوڑی چھوٹی تھی۔