لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت قبضہ گروپوں کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ، ایس پی سٹی تصور اقبال سمیت تمام ڈویڑنل افسران کی شرکت کی ۔ سی سی پی او لاہور کی اشتہاری قبضہ گروپ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ڈویژنل افسران کو 31 اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یکم جنوری 2021 تک لاہور پولیس، نیویارک پولیس بن جائے گی، اشتہاری قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اصل ٹیم آپریشن ونگ ہے قبضہ گروپ معاشرتی ناسور ہیں،میٹنگ میں اشتہاری قبضہ گروپوں کے ریکارڈ اور مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔