لاہور(سپورٹس رپورٹر) سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان صلاح الدین گیند لگنے کی وجہ سے نئے قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قائداعظم ٹرافی کے میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔سدرن پنجاب کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے پہلے روز عثمان صلاح الدین کو شارٹ لیگ پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے سمیع اسلم کی کھیلی گئی شاٹ پر گردن پر گیند لگ گیا تھا۔سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے میچ کے بقیہ حصے کے لیے عثمان صلاح الدین کی جگہ دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد سعد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے ۔محمد سعد کو میچ میں بیٹنگ کر سکیں گے مگر انہیں باؤلنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔