لندن( ویب ڈیسک) جِلد پر خارش اور الرجی ہمیں اکثر پریشان کر دیتی ہے ، اگر آپ کو بھی اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے تو آج ہم آپ کی اس پریشانی کا حل لے کر آئے ہیں۔اچانک جسم پر اُبھرنے والی خارش اور الرجی کے لیے چند قدرتی چیزیں بے حد معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ایلوویرا جیل کو جِلد پر استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ جیل ایگزیمہ، ایکنی اور جِلد پر الرجی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جِلد سے متعلق الرجی اور خارش کے لیے معاون ہوتی ہے ۔ ٹی ٹری تیل اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت رکھتا ہے ، متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ٹی ٹری تیل جلد سے متعلق بے شمار مسائل کے لیے بہترین ہے ۔اگر آپ ٹی ٹری تیل کو جِلد پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے اسے کسی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر لگایا جائے ۔ سیب کا سرکہ بھی جِلد پر الرجی اور خارش کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن سیب کے سرکے کو جلد پر استعمال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اسے پانی میں محلول کر کے لگائیں ۔ اس کے علاوہ ناریل کا تیل تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہوتا ہے جب کہ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت بھی پائی جاتی ہے ۔