لاہور(سٹاف رپورٹر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی کی رقم صدقہ کرنے سے واجب ادا نہیں ہوگا۔شریعت کی روشنی میں ہرصاحب نصاب مسلمان پرقربانی کرناواجب ہے ۔قربانی شریعت کا ایک مستقل حکم ہے ، اورشعائر اسلام میں سے ہے اسے شریعت کے حکم کے مطابق بجالانا ضروری ہے ۔ قربانی کا اصل مقصد جان کا نذرانہ پیش کرنا ہے ، قربانی کاایک مقصد مسلمانوں میں جہاد کاجذبہ پیدا کرنابھی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔