رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما ریاست علی بھٹی نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،عوام مسائل کے حل کی جانب سرکاری اداروں اور حکومت کی کوئی توجہ نہیں ،حکومتی طبقہ عوام کی چیخ و پکار نہیں سن رہا ،حکومت کا ہر آنے والا دن حکمرانوں کی نااہلی نہ تجربہ کاری تکبر بدزبانی اور ناکامی کو عیاں کر رہا ہے ۔بجلی گیس تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کا طوفان عوام کے لئے جان لیوا ثابت ہوا ہے ، حکمران معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کے بجائے عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں ۔