ملتان (سٹاف رپورٹر) قرنطینہ سنٹر میں مقیم نوجوان زائرین دل بہلانے کے لئے کبڈی کھیلنے لگے ، نوجوانوں کی کبڈی کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی - تفصیلات کے مطابق ملتان میں قرنطینہ سنٹر میں مقیم زائرین دل بہلانے کے لئے کبڈی کھیلنا شروع ہو گئے - نوجوان زائرین کی کبڈی کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی - نوجوانوں کے کبڈی کے داؤ پیچ دیکھنے کے لئے زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود رہی اور جیتنے والوں کو کندھوں پر اٹھا کر قرنطینہ سنٹر میں گھمایا بھی گیا - اس دوران زیادہ تر زائرین نے نہ ماسک پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلے کی ہدایات کو مد نظر رکھا گیا - جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی - تاہم انتظامیہ کے مطابق کبڈی کھیلنے والے اور کبڈی میچ دیکھنے والے تمام زائرین کی کورونا رپورٹس منفی آئی ہیں اور انہوں نے کورونٹائن پیریڈ بھی مکمل کر لیا ہے - اس لئے خطرے کی کوئی بات نہیں۔