فیصل آباد(خصوصی رپورٹر )مسلم لیگ نواز کے سابق وفاقی وزیر کی طرف سے جھنگ روڈ پر بنائے جانیوالے قرنطینہ سے 213 زائرین کے فرار ہونے کی ٹویٹ نے شہریوں کو خوف وہراس کا شکار کر دیا۔گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر چودھری عابد شیر علی کی طرف سے ٹویٹ کی گئی کہ قرنطینہ کیمپ میں رکھے جانیوالے زائرین فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس حر کت میں آئی تو مذکورہ ٹویٹ غلط ثابت ہو ئی۔عابد شیر علی کے غلط ٹویٹ کے جواب میں فرخ حبیب میدان میں کود پڑے ،جوابی ٹویٹ میں کہا کہ وہ مفروری ختم کر کے پاکستان آئیں جس طرح الیکشن میں تسلی کرائی تھی اسی طرح حفاظتی لباس میں سنٹر میں لیجا کر تسلی کرا دیں گے ۔