نیویارک( ویب ڈیسک) کسی کی زندگی میں ایک بار لاٹری نکل آئے تو لوگ اسے خوش قسمت سمجھتے ہیں لیکن آپ سن کر اس امریکی لڑکی کی قسمت پر رشک کریں گے جس کی ایک ہی دن دو لاٹریاں نکل آئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے میکانکسویل کی رہائشی اس 23سالہ لڑکی نے ایک ہی دن 12ہزار ڈالر اور 16ہزار ڈالر کی دو لاٹریاں جیتیں۔ اس لڑکی نے 10سپاٹ کینو ٹکٹ خریدے ان پر کھیلنا شروع کیا۔ پہلے ٹکٹ پر انعام 12ہزار ڈالر تھا، جو وہ جیت گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ پہلے ٹکٹ پر ہی جیتنے کے بعد میں خود کو خوش قسمت سمجھنے لگی اور میں نے پھر سے کینو کھیلنا شروع کر دیا اور میرا 16ہزار ڈالر کا جیک پاٹ لگ گیا۔