قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) قصور میں تحریک انصاف کے رہنما کی پولیس کو دھمکیاں۔چوکی انچارج سے جھگڑا کرنے والے محمد حسین ڈوگر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، رہا ہوتے ہی محمد حسین ڈوگر نے پولیس کو للکارنا شروع کردیا، محمد حسین ڈوگر نے قصور پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کردیا اور افسروں کو برے القابات سے بھی نوازتے رہے ، محمد حسین ڈوگر نے کہا کہ کوئی وردی کے گھمنڈ میں نہ رہے ، کل وردی پھاڑ دی گئی، وردی پھاڑنے پر کون سا پھانسی چڑھ گیا، محمد حسین ڈوگر اپنے کارکنوں کو بھی پولیس کیخلاف بھڑکاتے رہے ۔محمد حسین ڈوگر نے کہا کہ ہمت کرو، یہ ایسے ہی سدھریں گے ۔محمد حسین ڈوگر کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔محمد حسین ڈوگر پر اے ایس آئی پر تشدد کا الزام ہے ۔