قصور،حافظ آباد،فیصل آباد،جڑانوالہ (نمائندگان 92 نیوز) زمین کے تنازع پر باپ 4بیٹوں سمیت،دیگر واقعات میں 4افراد قتل کر دیئے گئے ۔چونیاں کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازع پر ارشد نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی 50سالہ امین،اس کے بیٹوں 30 سالہ ندیم 26 سالہ کلیم 20 سالہ زاہد اور 17 سالہ شاہدکو قتل کردیا ۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔ حافظ آباد کے محلہ مغل پورہ میں محمد نذیربھٹی کی 22سالہ جواں سال بیٹی چھت پر گئی تو محلہ میں فائرنگ شروع ہوگئی اور ایک فائر لگنے سے وہ دم توڑ گئی ۔ گگومنڈی اڈاشاہ جنید کے نزدیک دوروز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان ببرک خان کی نعش فصلوں میں پڑی مل گئی جسے قتل کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد،جڑانوالہ وکیل عبدالحمید گجر مقدمہ قتل میں ملوث ملزم عمران کے ساتھ کچہری آ یا کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عمران قتل جبکہ وکیل زخمی ہو گیا ،کچہری میں فائرنگ کے واقعہ کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی ،دوسرے واقعہ میں گلستان کالونی کے مقتول مزمل کی اہلیہ نے نیو گرین ٹائون کے ارسلان کے ساتھ تعلقات قائم کر لئے جس کا اسکے شوہر کو علم ہوجس پر دونوں نے مل کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔