لاہور، پاکپتن، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سادھوکے ، ایمن آباد، محمد نگر ، شکار پور، جیکب آباد، شرقپور شریف ، ڈی آئی خان (کرائم رپورٹر، سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگاران، نمائندگان 92 نیوز) عید کے تین دنوں میں 27 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، قصور میں 3 افرا د کو مو ت کے گھا ٹ اتار دیا گیا ، تھا نہ کھڈ یا ں کے علا قہ چا ہ بلے وا لہ میں رشتہ کے تنا ز عہ پر سا جد نے اپنی بہن اقر ا رحمت کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ، چھا نگا ما نگا کے علا قہ چک 64پھلیا نی میں دیر ینہ دشمنی پر بشا ر ت نے ارشد کو فا ئر نگ کر کے اس وقت قتل کیا جب وہ مسجد سے نما ز پڑ ھ کر اپنے گھر جا رہا تھا ، کھڈ یا ں میں عید کی صبح نما ز کی ادا ئیگی کے لیے جا نے والے 18سا لہ حا فظ قر آ ن سمیع الر حمن کو پٹر و لنگ پو لیس کے کا نسٹیبل معصو م نے دو ستی نہ کر نے پر گو لیو ں کا نشا نہ بنا کر قتل کردیا، کانسٹیبل معصوم کو گرفتار کرلیا گیا۔گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا، نواحی گاؤں بھانپور کے آرائیں گروپ اور گجر گروپ میں قتلوں کی دشمنی کا تنازعہ چل رہا ہے ، فیصل منیر گھر سے ڈیوٹی پر جارہاتھا ، ملزمان لال دین ،ظفراﷲ گجر،امان اﷲ گجر،فہد ، قاسم و دیگر نے قتل کردیا، لاہور میں عید کے ایام میں 3 افراد کو قتل کیا گیا، لاہور شاہدرہ ٹاون سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوگئی، پولیس کے مطابق گجرات کے لیاقت علی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ، نواب ٹاؤن میں ٹھوکر کے قریب نہر سے 35سالہ نامعلوم نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوگئی، عید کے پہلے روز باغبانپورہ میں ہونے والی 58 سالہ خاتون کو قتل کردیا گیا، پولیس نے 20 سالہ بہو زیبا کو گرفتار کرلیا، زیبا کے موبائل فون قبضہ میں لیکر فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا، نسیم بی بی کے بیٹے محسن کی بیوی زیبا کی اپنی ساس سے تکرار رہتی تھی، اقبال ٹائون ہنزہ بلاک میں ذہنی معذور جواں سالہ لڑکی کی واش روم سے لاش برآمد ہوگئی ۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تشدد کرکے قتل کیا گیا، اسکے بھائی نے پولیس کو کال کی تھی کہ میری بہن کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے تاہم لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں ہیں ۔ سیالکوٹ میں تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ خان کالونی کے قریب خاوند صغیر نے غربت پر بیوی طاہرہ کو قتل کردیا۔ پاکپتن میں ماں بیٹی سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ چک امر سنگھ کی ماں بیٹی شمیم اور مختار کو جائیداد تنازعہ پر سُسر اور خاوند نے کلہاڑی اور کسی کے وار کرکے مارا ، نواحی گاؤں 53 ای بی باغ والا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہوا، مسلم گارڈن سوسائٹی میں داماد اور ساتھیوں نے دادی ساس رحمت بی بی کو قتل کیا ، حافظ آباد کے محلہ رشید پورہ میں عید کے روز گاڑی ٹکرانے کے تنازعہ پر عبد الرشید کو مار دیا گیا ۔ شیخوپورہ میں 3 افراد کو قتل کیا گیا، باوے دی کٹیا میں دیرینہ دشمنی پر چچا بھتیجے ندیم ڈوگر اور عبدالرشید ڈوگر کو مارا گیا، شرقپور شریف میں گھریلوناچاکی پر دیور نے بھابھی صوبیہ کو ذبح کر دیا ، شکارپورمیں زمین کے تنازع پرفائرنگ سے 3افراد بہارچانڈیو،ضمیر اورجاڑل چانڈیو جاں بحق ہوئے ، جیکب آبادکے تھانہ دوداپور میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے صحافی ذوالفقارمندرانی کوقتل کر دیا۔ بلوچستان کے علاقے پشین کے قریب چر بادیزئی کے علاقے پنڈو بادیزئی میں نشئی حبیب اللہ ولد عبدالعلی نے فائرنگ کرکے 2سگے بھائیوں اور3راہگیروں کو قتل کردیا۔ فیصل آ باد میں بیٹے منظور مسیح نے باپ امانت مسیح کو ہتھوڑے کے وار کرتے ہو ئے قتل کر دیا۔