قصور(تنویر شاہد سے) ڈیڑھ سال قبل اغوا و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی۔زینب کے گھر میں قرآن خوانی کے ساتھ والدہ نے کیک بھی کاٹا۔زینب کے والد امین انصاری نے روز نامہ 92سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب 2011میں پیدا ہوئی ۔ اگر وہ زندہ ہوتی تو آج 8سال کی ہوتی مگر ایک درندے نے ہم سے خوشیاں چھین لیں ۔موجودہ حکومت سے شکوہ ہے کہ انہوں نے بچوں کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا ۔