دوحہ(سپورٹس ڈیسک) بلجیم کی ایلیز مرٹنز نے قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سیمونا ہالپ کو زیر کر کے کیریئر کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں ایلیز مرٹنز نے سٹار رومانوی کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-4 اور 6-3 سے ہرا یا۔