منامہ (این این آئی)بحرینی حکام نے ایران سے واپسی پر قطر میں پھنسے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطرکی حکومت حکام شہریوں کی وطن واپسی کی کوششوں میں رخنہ نہ ڈالے ۔عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کے قومی رابطہ مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں قطر میں پھنسے شہریوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے ، قطر سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرینی شہریوں کی وطن واپسی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنائے ۔