دبئی (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز نے ہفتہ کو کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کو سالگرہ کا سرپرائز دیا۔ان کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے خصوصی کیک کا اہتمام کیا گیا تھا جسے بلے باز نے اپنی فرنچائز کے مالک فواد رانا اور ٹیم کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی میں کاٹا۔