لاہور (سپورٹس رپورٹر)وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 5 کھیلوں کی پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 6جنوری بروز بدھ سے شروع ہورہی ہے جو کہ 8جنوری تک جاری رہے گی،چیمپئن شپ میں اتھلیٹکس، آرچری، بیڈ منٹن، سائیکلنگ اور ٹینس کے مقابلوں میں 9 ڈویژنز کے 576 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔